روہی نیوز

سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

08.jpg

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سارہ خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ پہلی بار ٹیلی ویژن پر دکھایا۔

اداکارہ نے میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی میڈیا پلیٹ فارم پر رانیہ کا چہرہ نہیں دکھایا اور یہ پہلا شو ہے جہاں ناظرین ان کی بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔