امریکا میں خطرناک بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ
امریکا بھر کے پولٹری فارمز میں ایچ فائیو این ون (H5N1) برڈ فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین وفاقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار پرندے اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔