روہی نیوز

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سردی میں دن بھی بہت چھوٹا اور ووٹر نہیں نکلتا جبکہ اپریل میں روشنی کا پورا دن ملتا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کا موقف

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

02.jpg

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران الیکشن کرانے کا کہا تھا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ ہماری بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل ہے، درخواست ہے کہ انتخابات کے لیے 20 جنوری کے بعد کی تاریخ دی جائے، ہمیں الیکشن تیاری کے لیے دو ماہ چاہئیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اور لاہور میں دسمبر میں بہت دھند ہوتی ہے، 20 جنوری کے بعد موسم کھل جاتا ہے، اسٹاف کے لیے انتظامات کے حوالے سے دسمبر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔